کنگنا رناوت کے ساتھ تنازع پر تاپسی پنو نے میڈیا کی ہی تنقید کی
اداکارہ تاپسی پنو اور کنگنا رناوت کے درمیان پرانا تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ تاپسی پنو نے اپنی آنے والی فلم گاندھاری کے ٹریلر لانچ کے دوران کنگنا کے بارے میں سوالات پوچھنے پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر میڈیا دونوں
Taapsee-breaks-silence-controversy-Kangana


اداکارہ تاپسی پنو اور کنگنا رناوت کے درمیان پرانا تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ تاپسی پنو نے اپنی آنے والی فلم گاندھاری کے ٹریلر لانچ کے دوران کنگنا کے بارے میں سوالات پوچھنے پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر میڈیا دونوں سے اس معاملے پر بار بار سوالات کرنا بند کر دے ، تو یہ تنازع کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ تاپسی نے واضح کیا کہ وہ اس پرانی زبانی جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتیں۔

جب کنگنا کے تبصروں کے بارے میں پوچھا گیا تو تاپسی نے جواب دیا کہ ”آپ لوگ یہ بات ختم کیوں نہیں کر دیتے ؟ جب آپ دونوں سے یہ سوال پوچھنا چھوڑ دیں گے تو مسئلہ خود ہی ختم ہو جائے گا۔آپ سب کو یہ دیکھ کر مزہ آ رہا ہے ، اس لیے آپ بار بار وہی سوال پوچھ رہے ہیں۔ اگر آپ لوگ ایسے سوالات کرنا چھوڑ دیتے تو یہ معاملہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا۔“ تاپسی کا یہ بیان اب سرخیوں میں ہے۔

دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان تنازعہ 2019 میں شروع ہوا، جب کنگنا کی بہن رنگولی چندیل نے تاپسی کو کنگنا کی ”سستی کاپی“ کہا تھا۔ حال ہی میں، تاپسی نے ایک انٹرویو میں کنگنا سے اپنی دوری کے بارے میں کہا تھاکہ وہ ان سے کبھی نہیں ملیں اور دونوں کی رائے ان کی اپنی پرورش اور سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تاپسی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں پھر ”سستی کاپی“ کہا اور الزام لگایا کہ اداکارہ نے ان کے والدین اور پرورش کا مذاق اڑا کر حدیں پار کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande