ضروری اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر خاموش رہنے والوں کو بجلی کے بلوں میں اضافے پر سوال اٹھانے کا اخلاقی حق نہیں : شیو سینا
جموں, 26 اگست (ہ س)شیو سینا (ادھو بال ٹھاکرے) جموں و کشمیر کے سربراہ منیش ساہنی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کو سیاسی دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر خاموش رہنے والوں کو بجلی کے بلوں میں اضافے
Electricity


جموں, 26 اگست (ہ س)شیو سینا (ادھو بال ٹھاکرے) جموں و کشمیر کے سربراہ منیش ساہنی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کو سیاسی دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر خاموش رہنے والوں کو بجلی کے بلوں میں اضافے پر سوال اٹھانے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔

ساہنی نے کہا کہ چینی، پیاز، آٹا اور سبزیوں سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عام خاندانوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کہ مہنگائی کے باعث بڑھتے گھریلو اخراجات پر اس کے رہنما خاموش کیوں ہیں۔اس لیے اُن کو بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف نہیں بولنا چاہیے ۔یہ بیان بازی صرف سیاسی فائدے کے لیے کی جا رہی ہے ،اگر واقعی یہ عوامی مشکلات کے فکر مند ہیں تو بڑھتی مہنگائی کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande