رکشا بندھن کے موقع پر 27 سے 29 اگست تک خواتین اتر پردیش کی سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی
لکھنؤ، 26 اگست (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن کے موقع پر ریاست کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو خصوصی تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور سٹی بسوں میں 27 اگست کی صبح 6 بجے سے 29 اگست کی نصف شب تک مفت س
رکشا بندھن کے موقع پر 27 سے 29 اگست تک خواتین اتر پردیش کی سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی


لکھنؤ، 26 اگست (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن کے موقع پر ریاست کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو خصوصی تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور سٹی بسوں میں 27 اگست کی صبح 6 بجے سے 29 اگست کی نصف شب تک مفت سفر کیا جا سکے گا۔ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین مسافر ایک معاون کے ساتھ مفت سفر کر سکیں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ’لوک ماتا اہلیہ بائی ماتر شکتی یاترا‘ کا افتتاح کرتے ہوئے خصوصی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ان بسوں میں 60 سال سے زائد عمر کی خواتین نے مفت سفر کیا۔

بدھ کو اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے بارش کے درمیان ہری جھنڈی دکھا کر خصوصی بسوں کو روانہ کیا۔ بسوں میں بیٹھی خواتین نے اس تحفے کے لیے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، تو سی ایم یوگی نے بھی ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے بس میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

وزیر اعلیٰ نے رکشا بندھن سے قبل منعقدہ پروگرام میں اسٹیج پر ’لوک ماتا اہلیہ بائی ماتر شکتی یاترا‘ اسکیم کے تحت 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو اسمارٹ کارڈ فراہم کیے۔ سی ایم نے تحفے کے طور پر ان خواتین کو بیگ، ساڑی اور مٹھائی بھی دی۔ وزیر اعلیٰ نے خواتین سے بات چیت کرکے ان کا حال چال دریافت کیا اور سبھی کو رکشا بندھن کی مبارکباد بھی دی۔ سی ایم کے ہاتھوں تحفہ حاصل کرنے والی خواتین میں راجرانی، گنیش دیوی، کلاوتی، مٹھانا، پربھودئی، شمّی، شانتی دیوی، منجولتا، شیوکلی، دروپدی اور میرا وغیرہ شامل رہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande