جموں توی ریلوے اسٹیشن کو ایک کلیدی ریلوے ٹرمینل کے طور پر ترقی دی جائے : شیو سینا
جموں, 26 اگست (ہ س): جموں کی تجارت، روزگار اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے مطالبے کو لے کر شیو سینا (یو بی ٹی) جموں و کشمیر کی دستخطی مہم بدھ کو دوسرے روز بھی تاریخی رگھوناتھ بازار میں جاری رہی۔ ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے دک
Shiv sena


جموں, 26 اگست (ہ س): جموں کی تجارت، روزگار اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے مطالبے کو لے کر شیو سینا (یو بی ٹی) جموں و کشمیر کی دستخطی مہم بدھ کو دوسرے روز بھی تاریخی رگھوناتھ بازار میں جاری رہی۔

ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے دکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کی اور مہم کی حمایت میں دستخط حاصل کئے۔ تاجروں نے جموں کو ریلوے نیٹ ورک میں اس کا جائز حق دینے کے مطالبے کی حمایت کی۔

اس موقع پر منیش ساہنی نے کہا کہ جموں کو صرف ٹرینوں کے گزرنے کا مقام نہیں بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں توی ریلوے اسٹیشن کو اہم طویل فاصلے کی ٹرینوں کے لئے کلیدی ریلوے ٹرمینل کے طور پر ترقی دی جائے اور جموں سے کٹرا اور سری نگر کے لئے تیز رفتار و باقاعدہ رابطہ ٹرین سروس شروع کی جائے۔

ساہنی نے کہا کہ اگر مسافر جموں میں اتریں گے تو وہ مقامی بازاروں کا رخ کریں گے، جس سے تاجروں کو کاروبار اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور شہر کی معیشت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا خیرمقدم ہے، تاہم یہ جموں کے مفادات کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ ساہنی نے اعلان کیا کہ دستخطی مہم کو جموں کے دیگر بڑے بازاروں تک بھی وسعت دی جائے گی اور جمع کئے گئے دستخطوں کے ساتھ ایک یادداشت وزیر اعظم اور مرکزی وزیر ریلوے کو پیش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande