امریکہ نے شام کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا
امریکہ نے شام کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا واشنگٹن، 25 اگست (ہ س)۔ امریکہ نے شام کو باضابطہ طور پر اپنی ’اسٹیٹ اسپانسر آف ٹیررازم‘ (دہشت گردی کی معاون ریاستوں) کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورشام کے صدر احمد حسین الشرع۔ فائل فوٹو


امریکہ نے شام کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا

واشنگٹن، 25 اگست (ہ س)۔ امریکہ نے شام کو باضابطہ طور پر اپنی ’اسٹیٹ اسپانسر آف ٹیررازم‘ (دہشت گردی کی معاون ریاستوں) کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد محکمہ خارجہ کا یہ فیصلہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ یہ قدم اس سے قبل کیے گئے اعلان اور بعد ازاں کانگریس میں جائزہ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی شام پر اس مخصوص زمرے سے متعلق کئی قانونی پابندیوں کا اثر ختم ہو جائے گا، جن میں امریکی امداد، دفاعی برآمدات اور بعض مالیاتی لین دین پر عائد پابندیاں شامل تھیں۔ امریکی انتظامیہ کا یہ فیصلہ شام سے متعلق واشنگٹن کی حکمتِ عملی میں ایک اہم تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے بھی ضوابط میں ترمیم کر کے شام کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک سے متعلق انضباطی شقوں سے نکالنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، اس سے یہ ضروری نہیں کہ شام یا اس سے وابستہ تمام افراد اور تنظیموں پر عائد دیگر پابندیاں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande