پہلے سیفئی سنڈیکیٹ کا اثر تھا، اب سبھی کو اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے: وزیرِ اعلیٰ یوگی
رائے بریلی، 24 اگست (ہ س)۔ وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو رائے بریلی میں کہا کہ پہلے بجلی، راشن اور ملازمتوں میں سیفئی سنڈیکیٹ کا غلبہ تھا۔ اب سبھی لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ پہلے اتر پردیش کو ’کرفیو پردیش‘ کے نام سے جانا
پہلے سیفئی سنڈیکیٹ کا اثر تھا، اب سبھی کو اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے: وزیرِ اعلیٰ یوگی


رائے بریلی، 24 اگست (ہ س)۔

وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو رائے بریلی میں کہا کہ پہلے بجلی، راشن اور ملازمتوں میں سیفئی سنڈیکیٹ کا غلبہ تھا۔ اب سبھی لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ پہلے اتر پردیش کو ’کرفیو پردیش‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اب پوری دنیا سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ پہلے مڈ ڈے میل سماج وادی پارٹی کے غنڈے کھا جاتے تھے، اب بلا امتیاز سبھی کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پیر کو رائے بریلی کے فیروز گاندھی میدان میں 879 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی اپنے پورے دورِ اقتدار میں جتنے مکانات اور بیت الخلاء نہیں بنا پائیں، ہم نے نو برسوں میں اس سے دوگنا بنا دیے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ راجیو گاندھی کہتے تھے کہ 85 فیصد رقم لوگ کھا جاتے ہیں۔ یہ رقم ہڑپ کرنے والے کانگریسی اور سماج وادی پارٹی کے لوگ ہی ہیں۔ ترقی آج کی ضرورت ہے، جس سے کانگریس نے عوام کو محروم رکھا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ رائے بریلی میں پہلے وی آئی پی کے نام پر بدحالی، محرومی اور غربت تھی، اب اس کی شناخت خوشحالی سے ہوتی ہے۔ ریلوے کوچ فیکٹری، جو برسوں سے بدحالی کا شکار تھی، اب پیداوار کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ بغیر کسی امتیاز کے سبھی لوگوں کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ اب رائے بریلی اپنی ترقی کے لیے جانی جاتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ رائے بریلی اور امیٹھی کبھی کانگریس کے لیے ووٹ بینک ہوا کرتے تھے، لیکن ہمارے لیے یہ ذمہ داری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے بریلی اب نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں اپنی شناخت بنا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande