آئی سی سی صدر جے شاہ نے ارون جیٹلی کو یاد کیا، خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر جے شاہ نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر روہن جیٹلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈی ڈی سی اے کے سابق صدر آنجہانی ارون جیٹلی کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پر خراج
آئی سی سی صدر جے شاہ نے ارون جیٹلی کو یاد کیا، خراجِ عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر جے شاہ نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر روہن جیٹلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈی ڈی سی اے کے سابق صدر آنجہانی ارون جیٹلی کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جے شاہ نے آنجہانی ارون جیٹلی کی ہمیشہ قائم رہنے والی میراث کو خراج پیش کرتے ہوئے انہیں ایک دوراندیش رہنما، سیاست دان اور ہندوستانی کرکٹ انتظامیہ کے لیے حقیقی تحریک قرار دیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دہلی کرکٹ میں جیٹلی کی تبدیلی لانے والی خدمات اور دارالحکومت میں جدید کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بنیاد رکھنے میں ان کے اہم کردار پر گفتگو کی۔

اس وقت دہلی پریمیئر لیگ-2026 (ڈی پی ایل) کا انعقاد نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہی کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ارون جیٹلی کے وژن کو ایک حقیقی خراجِ عقیدت ہے، جس میں نچلی سطح کے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور دہلی کے نوجوان کرکٹرز کو بڑے پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی اے کے صدر روہن جیٹلی نے جے شاہ کے اس پ±رخلوص اقدام کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دہلی میں کرکٹ کی ترقی کے لیے آنجہانی ارون جیٹلی کے اصولوں اور وژن کو برقرار رکھنے کے ڈی ڈی سی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande