
علی گڑھ, 24 اگست (ہ س): جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبایولوجی کے سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ مسٹر سنجے شرما کو انڈین سوسائٹی آف میڈیکل مائیکولوجی (آئی ایس ایم ایم) کی تاحیات رکنیت عطا کی گئی ہے۔ یہ اعزاز ان کی ایک اہم پیشہ ورانہ کامیابی ہے اور میڈیکل مائیکولوجی، بالخصوص فنگل انفیکشن کے شعبے میں ان کی دلچسپی کا عکاس ہے۔
اس رکنیت کے تحت انہیں پیشہ ورانہ روابط استوار کرنے، سائنسی پروگراموں اور کانفرنسوں میں شرکت کرنے اور میڈیکل مائیکولوجی کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ معلومات اور تجربات کے تبادلے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
شعبہ مائیکروبایولوجی کے اساتذہ اور ملازمین نے مسٹر شرما کو مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ کاوشوں میں مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ