ٹاپ 10 کمپنیوں میں شامل چار کے مارکیٹ کیپ میں87 ہزار کروڑ روپے سے زائدگراوٹ
نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے باعث ملک کی سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے چار کے مارکیٹ کیپ میں مجموعی طور پر 87,960.29 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باق
ٹاپ 10 کمپنیوں میں شامل چار کے مارکیٹ کیپ میں87 ہزار کروڑ روپے سے زائدگراوٹ


نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔

گھریلو شیئر بازار میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے باعث ملک کی سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے چار کے مارکیٹ کیپ میں مجموعی طور پر 87,960.29 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی چھ کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں مجموعی طور پر 28,791.06 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ کیپ میں سب سے زیادہ کمی ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل میں ہوئی۔ اس کا مارکیٹ کیپ 28,052.96 کروڑ روپے کم ہوکر 12,14,963.15 کروڑ روپے رہ گیا۔ اس کے بعد ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کا مارکیٹ کیپ 22,070.34 کروڑ روپے گھٹ کر 8,31,436.51 کروڑ روپے ہوگیا۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کے مارکیٹ کیپ میں 20,861.20 کروڑ روپے کی کمی ہوئی اور یہ 9,64,968.76 کروڑ روپے رہ گیا، جبکہ ہندوستان یونی لیور کا مارکیٹ کیپ 16,975.79 کروڑ روپے گھٹ کر 4,73,912.56 کروڑ روپے ہوگیا۔

دوسری جانب، گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپ میں سب سے زیادہ اضافہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا(ایل آئی سی)کا ہوا۔ اس کا مارکیٹ کیپ 12,650 کروڑ روپے بڑھ کر 5,35,980.31 کروڑ روپے ہوگیا۔ ریلائنس انڈسٹریز کے مارکیٹ کیپ میں بھی 8,119.53 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 17,78,175.59 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ لارسن اینڈ ٹوبرو کا مارکیٹ کیپ 3,487.83 کروڑ روپے بڑھ کر 5,62,460.94 کروڑ روپے، بجاج فائنانس کا 3,424.28 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ 6,80,621.62 کروڑ روپے ہوگیا۔آئی سی آئی سی آئی بینک کے مارکیٹ کیپ میں 752.47 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 10,18,330.45 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک کا مارکیٹ کیپ 356.95 کروڑ روپے بڑھ کر 11,21,159.05 کروڑ روپے ہوگیا۔

مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ریلائنس انڈسٹریز 17,78,175.59 کروڑ روپے کے ساتھ ملک کی سب سے زیادہ قدر رکھنے والی کمپنی بنی ہوئی ہے۔ اس کے بعد بھارتی ایئرٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹی سی ایس، بجاج فائنانس، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایل آئی سی اور ہندوستان یونی لیور بالترتیب دوسرے سے دسویں مقام پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande