راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر راہل نے والد کو یاد کیا، سونیا کی خودنوشت شیئر کرکے انہیں جدوجہد کی علامت قرار دیا
نئی دہلی، 20 اگست ( ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اپنے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 82ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنی والدہ سونیا گاندھی کی نومبر میں شائع ہونے والی خودنوشت کی تصویر شیئ
راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر راہل نے والد کو یاد کیا، سونیا کی خودنوشت شیئر کرکے انہیں جدوجہد کی علامت قرار دیا


نئی دہلی، 20 اگست ( ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اپنے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 82ویں یوم

پیدائش کے موقع پر اپنی والدہ سونیا گاندھی کی نومبر میں شائع ہونے والی خودنوشت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سونیا کو جدوجہد کی علامت قرار دیا۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’پاپا کے جانے کے بعد میں نے آپ کو ہر مشکل کا سامنا ہمت اور وقار کے ساتھ کرتے دیکھا۔ صرف پرینکا اور میں جانتے ہیں کہ آپ کے لیے زندگی کتنی مشکل رہی۔ مجھے فخر ہے کہ آپ کی کہانی اب لاکھوں لوگ پڑھ سکیں گے۔‘

راہل نے کہا کہ ’سونیا گاندھی جیسی نجی زندگی پسند کرنے والی شخصیت کے لیے اپنی پوری کہانی دنیا کے سامنے رکھنا انتہائی مشکل رہا ہوگا۔ آج پاپا کے یوم پیدائش پر میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھ سکتا ہوں، جو اپنی خوبصورت سونیا پر فخر کر رہے ہیں۔‘

قابل ذکر ہے کہ سونیا گاندھی کی خودنوشت ”بیلانگنگ: اے جرنی آف لو“ اس سال 10 نومبر کو شائع ہونے والی ہے۔ یہ کتاب 544 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں سونیا گاندھی کے اٹلی سے ہندوستان تک کے نجی اور سیاسی سفر کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande