
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔
دہلی میں پٹرول، ڈیزل اور سی این جی سے چلنے والی نئی ہلکی مال بردار گاڑیوں (ایل جی وی) کا رجسٹریشن سال 2027 سے نہیں کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے دائرے میں چھوٹی ڈیلیوری وین، پک اَپ ٹرک اور 3.5 ٹن سے کم وزن والی مال بردار گاڑیاں شامل ہوں گی۔ ان کی جگہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
فضائی معیار انتظامی کمیشن (سی اے کیو ایم) کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق، یکم جنوری 2027 سے دہلی میں نئی ڈیزل، پٹرول اور سی این جی سے چلنے والی این1 زمرے کی ایل جی ویز کے رجسٹریشن پر مرحلہ وار پابندی شروع ہوگی۔ اس کے بعد یکم جولائی 2027 سے گروگرام، فریدآباد، سونی پت، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر جیسے زیادہ گاڑیوں کی کثافت والے اضلاع میں بھی یہ نظام نافذ ہوگا۔ وہیں، این سی آر کے باقی اضلاع میں یکم جنوری 2028 سے نئی ڈیزل اور پٹرول سے چلنے والی این1 ایل جی ویز کے رجسٹریشن پر پابندی عائد کرنے کی شق رکھی گئی ہے۔
جمعرات کو سی اے کیو ایم کے رکن سکریٹری ترون پیتھوڈے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ ماہرین کی کمیٹیوں کی رپورٹ اور دہلی-این سی آر میں آلودگی کے ذرائع سے متعلق مطالعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ