نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا ’نمس دائی‘ کی لاش براڈ پیک پر ملی
کاٹھمنڈو، 2 اگست(ہ س)۔ دنیا کے معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا المعروف ’نمس دائی‘ کی لاش پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل براڈ پیک پر لاپتا ہونے کے تین روز بعد برآمد کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نرمل پُرجا تین روز قبل تقریباً 5,700 میٹر ک
نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا ’نمس دائی‘ کی لاش براڈ پیک پر ملی


کاٹھمنڈو، 2 اگست(ہ س)۔

دنیا کے معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا المعروف ’نمس دائی‘ کی لاش پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل براڈ پیک پر لاپتا ہونے کے تین روز بعد برآمد کر لی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نرمل پُرجا تین روز قبل تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر برفانی تودے(ایوالانچ) کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے، جس کے بعد ان سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

پاکستان الپائن کلب (اے سی پی) کے مطابق نرمل پُرجا اور ان کی ٹیم جمعرات کی صبح برفانی تودہ گرنے کے واقعے کا شکار ہوئی تھی۔ اس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم مشکل جغرافیائی حالات کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔اس سے قبل ہفتے کے روز اس مہم کا انتظام کرنے والی کمپنی ایلیٹ ایکسپیڈ نے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت مہم میں شامل تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

پاکستان الپائن کلب کی نمائندہ نائلہ کیانی نے ایک سرکاری بیان میں نرمل پُرجا کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے سے پہنچنے والی امدادی ٹیم نے براڈ پیک پر تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر ان کی لاش تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

بیان کے مطابق جائے حادثہ پر تین دیگر لاشیں بھی دیکھی گئی ہیں، تاہم تاحال ان کی شناخت کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ امدادی ٹیم تمام لاشوں کو جاپانی کیمپ منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاکستان الپائن کلب نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خراب موسمی حالات کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کلب نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ سرکاری تصدیق سے قبل غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی معلومات ابھی ابتدائی نوعیت کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande