انڈونیشیا میں مدورا جزیرے کے قریب مسافر فیری میں آگ، 5 ہلاک، 41 لاپتہ، 225 افراد کو بچا لیا گیا
سورابایا (انڈونیشیا)، 02 اگست (ہ س)۔ انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں واقع مدورا جزیرے کے قریب اتوار کو ایک مسافر فیری میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ 41 افراد لاپتہ ہو گئے۔ تاہم 225 مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا
انڈونیشیا میں مدورا جزیرے کے قریب مسافر فیری میں آگ، 5 ہلاک، 41 لاپتہ، 225 افراد کو بچا لیا گیا


سورابایا (انڈونیشیا)، 02 اگست (ہ س)۔

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں واقع مدورا جزیرے کے قریب اتوار کو ایک مسافر فیری میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ 41 افراد لاپتہ ہو گئے۔ تاہم 225 مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انڈونیشیا کے انگریزی روزنامہ جکارتہ گلوب اور ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق کے ایم پی موٹیارا سینٹوسا-2 نامی فیری سورابایا کی تانجونگ پیراک بندرگاہ سے جنوبی سولاویسی کے مکاسر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ سفر کے دوران اچانک جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تیزی سے پھیلنے پر متعدد مسافروں نے جان بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق فیری میں 271 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ امدادی کارروائی میں بحریہ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور قریبی جہازوں نے حصہ لیا، جنہوں نے سمندر میں کودنے والے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

سورابایا سرچ اینڈ ریسکیو دفتر کے سربراہ نانانگ سگٹ نے بتایا کہ حادثے کے وقت فیری بروآن ساپودی جزیرے سے تقریباً 19 ناٹیکل میل دور تھی۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے متعدد جہاز تعینات کیے گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیری کے بالائی حصے سے گھنا سیاہ دھواں اٹھتا اور آگ کے شعلے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں لائف جیکٹ پہنے مسافر جہاز کے ایک کنارے پر کھڑے امداد کے منتظر نظر آتے ہیں۔ تاہم ان وائرل ویڈیوز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فی الحال حکام آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ امدادی اور بچاو¿ کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande