تاریخ کے صفحات میں 3 اگست: شکیل بدایونی جنہوں نے فلمی شاعری کو ادبی وقار بخشا
تاریخ کے اوراق میں 3اگست اردو ادب اور فلمی دنیا کیلئے تاریخی دن ہے۔آج ممتاز شاعر نغمہ نگار اور غزل کو شکیل بدایونی کی یوم پیدائش ہے۔شکیل بدایونی اردو کے عظیم شاعر، نغمہ نگار اور غزل گو تھے، جنہوں نے فلمی شاعری کو ادبی وقار بخشا۔ ان کا شمار بیسویں ص
تاریخ کے صفحات میں 3 اگست: شکیل بدایونی جنہوں نے فلمی شاعری کو ادبی وقار بخشا


تاریخ کے اوراق میں 3اگست اردو ادب اور فلمی دنیا کیلئے تاریخی دن ہے۔آج ممتاز شاعر نغمہ نگار اور غزل کو شکیل بدایونی کی یوم پیدائش ہے۔شکیل بدایونی اردو کے عظیم شاعر، نغمہ نگار اور غزل گو تھے، جنہوں نے فلمی شاعری کو ادبی وقار بخشا۔ ان کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کے گیت محبت، روحانیت، وطن دوستی اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ اردو زبان کی مٹھاس، کلاسیکی شعری روایت اور سادہ مگر پُراثر اسلوب ان کی پہچان ہے۔

شکیل بدایونی کی پیدائش 3 اگست 1916ئ کو اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں ایک علمی و ادبی خاندان میں ہوئی۔ ان کا اصل نام شکیل احمد تھا، جبکہ بدایونی نسبتاً اپنے آبائی شہر کی وجہ سے کہلائے۔ ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی، اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔ طالب علمی کے زمانے ہی سے شعر و شاعری کا شوق تھا اور مشاعروں میں ان کی غزلیں بے حد پسند کی جاتی تھیں۔

1946ئ میں وہ ممبئی پہنچے، جہاں معروف موسیقار نوشاد سے ان کی ملاقات ہوئی۔ نوشاد نے ان کی شاعری سے متاثر ہو کر انہیں فلم درد میں نغمے لکھنے کا موقع دیا۔ اس فلم کے گیت بے حد مقبول ہوئے اور شکیل بدایونی فلمی دنیا کے صفِ اول کے نغمہ نگار بن گئے۔بعد ازاں انہوں نے نوشاد کے ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا، جن میں بیجو باورا، مدر انڈیا، مغلِ اعظم، کوہ نور، میرے محبوب، دل دیا درد لیا، رام اور شیام سمیت متعدد کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

شکیل بدایونی نے غزل، نظم، نعت، حمد اور فلمی نغموں میں یکساں مہارت دکھائی۔ ان کی شاعری میں عشق کی لطافت، روحانی کیفیت، تہذیبی شائستگی اور زبان کی سلاست نمایاں نظر آتی ہے۔

اہم تاریخی واقعات

1108ئ: لوئی ششم فرانس کا بادشاہ بنا۔

1492ئ: اسپین سے تمام یہودیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔

1678ئ: رابرٹ لا سال نے امریکہ میں پہلا جہاز تیار کیا۔

1780ئ: میجر پوفم کی قیادت میں کیپٹن بروس نے گوالیار پر قبضہ کیا۔

1886ئ: ہندی کے ممتاز شاعر میتھلی شرن گپتا کی پیدائش۔

1914ئ: پہلا بحری جہاز پاناما نہر سے گزرا۔

1914ئ: جرمنی نے فرانس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا، جو پہلی عالمی جنگ کے آغاز کی اہم کڑی ثابت ہوا۔

1925ئ: امریکہ کی آخری فوجی ٹکڑی نے نکاراگوا چھوڑ دیا۔

1948ئ: انڈین اٹامک انرجی کمیشن کا قیام ہوا۔

1957ئ: عبدالرحمن ملائیشیا کے نئے رہنما منتخب ہوئے اور ان کی قیادت میں ملائیشیا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

1960ئ: مغربی افریقی ملک نائیجریا نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

1985ئ: بابا آمٹے کو سماجی خدمات پر ریمن میگسیسے ایوارڈ دیا گیا۔

2006ئ: امریکہ نے کہا کہ وہ بھارت کو یورینیم افزودگی میں تعاون فراہم نہیں کرے گا۔

2007ئ: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والا روسی خلائی جہاز پروگریس ایمõ61 کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔

2007ئ: جمہوریہ کانگو میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہوئے۔

پیدائش

1982ئ: شانتنو ٹھاکر – بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ سیاست داں۔

1980ئ: لولی چوبے – بھارتی خواتین کی لان بول ٹیم کی کھلاڑی۔

1933ئ: ششیکلا – ہندی فلموں کی معروف اداکارہ۔

1916ئ: شکیل بدایونی – مشہور شاعراور نغمہ نگار

1939ئ: اپوروا سین گپتا – بھارتی کرکٹر۔

1956ئ: بلوندر سندھو – بھارتی کرکٹر۔

1960ئ: گوپال شرما – بھارتی کرکٹر۔

1984ئ: سنیل چھیتری – معروف بھارتی فٹبالر۔

1941ئ: بابا ہربھجن سنگھ – بھارتی فوج کے سپاہی۔

1936ئ: چھنّولال مشرا – ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے ممتاز گلوکار۔

1934ئ: وشو بھوشن ہری چندن – آندھرا پردیش کے گورنر۔

وفات

2022ئ: متھلیش چترویدی – بھارتی فلم اور ٹی وی اداکار۔

1990ئ: سی ایم پوناچا – مجاہدِ آزادی، سیاست داں اور اڈیشہ و مدھیہ پردیش کے سابق گورنر

1985ئ: بنارسی داس – مجاہدِ آزادی۔

1982ئ: تریبھون نارائن سنگھ – سیاست داں اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande