مرکزی وزرا کو وزیر اعظم کی نصیحت، انسٹاگرام پر سرگرمی بڑھائیں، نوجوانوں سے براہ راست رابطے پر زور
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ میٹنگ میں مرکزی وزرا کو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں بڑھانے کی نصیحت کی ہے۔ خاص طور پر انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر زیادہ موجودگی درج کرانے اور نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم ک
مرکزی وزرا کو وزیر اعظم کی نصیحت، انسٹاگرام پر سرگرمی بڑھائیں، نوجوانوں سے براہ راست رابطے پر زور


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ میٹنگ میں مرکزی وزرا کو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں بڑھانے کی نصیحت کی ہے۔ خاص طور پر انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر زیادہ موجودگی درج کرانے اور نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے پر زور دیا گیا۔

میٹنگ میں وزرا کو صرف ’ایکس‘ تک محدود نہ رہتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی رسائی بڑھانے اور حکومت کی اسکیموں، کامیابیوں اور عوامی مفاد سے متعلق کاموں کو ریلز اور دیگر تخلیقی ذرائع کے ذریعے نوجوانوں تک پہنچانے کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہونے والی کابینہ میٹنگ میں وزرا کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ وزرا کو سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کی بنیاد پر درجہ بندی دی گئی۔ خاص بات یہ رہی کہ وزرا کی جانچ صرف ایک دوسرے کے مقابلے میں نہیں بلکہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے سرکردہ رہنماو¿ں کی سوشل میڈیا رسائی اور اثر و رسوخ کے مقابلے میں بھی کی گئی۔

یہ جائزہ یکم مئی سے 15 اگست 2026 کے درمیان انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک پر رہنماو¿ں کی سرگرمیوں کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس میں پوسٹس کی تعداد، مجموعی اور اوسط انگیجمنٹ، لائکس اور فالوورز جیسے پیمانوں کو شامل کیا گیا۔

جائزے میں وزیر اعظم مودی پہلے مقام پر رہے۔

وزیر اعظم مودی خود بھی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرتے رہے ہیں۔ حکومت کی کوشش اب وزرا کی ڈیجیٹل موجودگی کو مزید مو¿ثر بنا کر خاص طور پر نوجوان طبقے تک سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کی معلومات پہنچانے کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande