
دہرادون، 16 اگست (ہ س)۔ اتوار کو اتراکھنڈ میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہرادون، چمپاوت، باگیشور، ادھم سنگھ نگر اور نینی تال میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ان اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے باقی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ 17 اگست کو دہرادون اور ٹہری میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ 18 اگست کو دہرادون، اترکاشی، ٹہری، رودرپریاگ اور باگیشور میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
شدید بارش کے دوران حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانوں کے گرنے سے سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے، دریاو¿ں اور ندیوں میں افان اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضرورت پڑنے پر ہی سفر کریں۔
چار دھام سمیت پہاڑی علاقوں کا دورہ کرنے والے یاتری اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کھڑی ڈھلوانوں سے دور رہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے فعال علاقوں کو پار نہ کریں۔ انہیں دریاوں، ندیوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کو بھی کہا گیا ہے۔
آئی ایم ڈی کی سات روزہ پیش گوئی کے مطابق، 16 سے 22 اگست تک ریاست میںشدیدیا کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی