راجوری کے کوٹرنکہ میں ایکو گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق
جموں, 16 اگست (ہ س)۔ راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں کنڈی مورہ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ایک ایکو گاڑی کنڈی سے موہرا کی جانب جا رہی تھی۔ حادثے
Accident


جموں, 16 اگست (ہ س)۔

راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں کنڈی مورہ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ایک ایکو گاڑی کنڈی سے موہرا کی جانب جا رہی تھی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار چھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو افراد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔ دیگر دو زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande