انداس میں سی جے پی کارکن کے والد کی موت، آٹھ گرفتار
بانکوڑہ، 16 اگست (ہ س)۔ ضلع کے انداس تھانہ علاقے کے کریشونڈا گاؤں میں ایک گھر میں داخل ہوکر باپ اور بیٹے کی مبینہ طور پر پٹائی کرنے کے معاملے میں پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں ایک مقامی بی جے پی رہنما بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔ تما
انداس میں سی جے پی کارکن کے والد کی موت، آٹھ گرفتار


بانکوڑہ، 16 اگست (ہ س)۔

ضلع کے انداس تھانہ علاقے کے کریشونڈا گاؤں میں ایک گھر میں داخل ہوکر باپ اور بیٹے کی مبینہ طور پر پٹائی کرنے کے معاملے میں پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں ایک مقامی بی جے پی رہنما بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔ تمام ملزمان کو اتوار کو وشنوپور سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا۔ متوفی کی شناخت شیخ محمد مافک (51) کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کے بیٹے شیخ عبد الحفیظ مقامی پرائمری اسکول کی بدحالی اور بدنظمی کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کے بینر تلے تحریک چلا رہے تھے۔ اسی معاملے کو لے کر جمعرات کی رات کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر ان کے گھر میں داخل ہوکر باپ اور بیٹے کے ساتھ مارپیٹ کی۔ بیٹے کو بچانے کے لیے پہنچنے والے والدپر بھی حملہ کیا گیا۔ تشویشناک حالت میں انہیں پہلے انداس اسپتال اور بعد میں بردوان میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ہفتہ کی رات ان کی موت ہوگئی۔

مافک کی اہلیہ حسینہ بیگم نے اتوار کو انداس تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande