
حیدرآباد ،16 اگست (ہ س)۔ آج علی الصبح تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں وجئے واڑہ سے حیدرآباد جانے والی ان کی بس کو حادثہ پیش آنے سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اکوپمولہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آرٹی سی)کی سپرلگژری بس سے ٹکرا گئی۔ اس وقت دونوں گاڑیوں میں کل 58 مسافرموجود تھے۔ نجی بس پرائیویٹ کیبن میں پھنس گیا۔
دوگھنٹے طویل آپریشن کے بعد تمام مسافروں کو محفوظ مقام پرنکال لیا گیا۔ موناگلا پولیس نے کہاکہ حادثہ صبح 2:30 سے 3 بجے کے درمیان پیش آیا۔ ڈرائیورعظمت نے فون کال کا جواب دینے کی کوشش کی اور کنٹرول کھودیا۔ اس کے سرپرچوٹ آئی لیکن وہ خطرے سے باہرہے۔ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیوزمیں پرائیویٹ بس کوخستہ حالت میں دکھایا گیا جب پولیس اورمقامی عوام نے مسافروں کوگاڑی سے باہرنکالنے میں مدد کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق