سمے رینا سمیت پانچ کامیڈینز کو راحت، سپریم کورٹ نے ایف آئی آر منسوخ کی
سمے رینا سمیت پانچ کامیڈینز کو راحت، سپریم کورٹ نے ایف آئی آر منسوخ کی نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اپنے کامیڈی شوز میں معذوروں اور سنگین جسمانی مسائل سے دوچار افراد پر کئے گئے تبصروں کے معاملے میں سمے رینا سمیت پانچ کامیڈینز کو راحت د
سپریم کورٹ


سمے رینا سمیت پانچ کامیڈینز کو راحت، سپریم کورٹ نے ایف آئی آر منسوخ کی

نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اپنے کامیڈی شوز میں معذوروں اور سنگین جسمانی مسائل سے دوچار افراد پر کئے گئے تبصروں کے معاملے میں سمے رینا سمیت پانچ کامیڈینز کو راحت دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بینچ نے سمے رینا اور باقی ملزمان کی جانب سے معذوروں کی مدد کے لیے کی جا رہی کوششوں کی ستائش کی۔

عدالت نے کہا کہ سمے رینا اور دوسرے ملزمان نے معذور افراد کے لیے بیداری مہم چلانے اور فنڈ جمع کرنے کی کوششیں کیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جب سچی کوششیں ہوتی ہیں تو اچھے نتائج ضرور ملتے ہیں۔ وہ بہت ہونہار نوجوان ہیں اور اگر انہوں نے درست سمت میں کام کرنا شروع کیا ہے تو نتیجہ بھی اچھا ہی ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے میں آگے بھی سماعت کرے گی، تاکہ معذور افراد سے تجاویز حاصل کی جا سکیں کہ ایسے مواد پر بہتر نگرانی کیسے رکھی جائے اور اسی کے مطابق رہنما خطوط جاری کیے جائیں۔ عدالت نے سمے رینا کے علاوہ جن کامیڈینز کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم دیا، ان میں وپل گوئل، بلراج گھئی، سونالی ٹھکر اور نشانت تنور شامل ہیں۔

اس سے قبل عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کرنے پر تمام ملزمان پر تین تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کامیڈینز سے کہا تھا کہ وہ مہینے میں دو بار ایسے ایپی سوڈز دکھائیں جن میں معذور مہمان یا پینلسٹ بن کر آئیں۔ ایسے ایپی سوڈز میں معذوروں کی کہانیاں دکھائیں، جن میں ان کی مشکلات، چیلنجز اور کامیابیوں کو شامل کیا جائے، تاکہ بیداری بڑھے اور معاشرے میں معذور افراد کا مثبت تاثر بن سکے۔

درخواست ’کیور ایس ایم اے انڈیا فاونڈیشن‘ نے دائر کی تھی۔ درخواست میں سمے رینا کی جانب سے معذوروں کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ معذور افراد کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن شوز کے مواد کے ضابطے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے جانے چاہئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande