
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے منی پور کے متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بند پڑی قومی شاہراہوں کو دوبارہ کھولنے پر غور کریں۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے دونوں فریقوں سے سڑکیں دوبارہ کھولنے کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی اپیل کی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ دونوں گروہوں کی جانب سے شاہراہوں کو بند کرنے کی حالیہ کوششوں کے باعث عام لوگوں کو روزمرہ کی ضروری اشیا کی فراہمی میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ شاہراہیں بند کرنے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سبھی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ عرضی کوکی ویمن آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے دائر کی ہے۔ عرضی میں کوکی اکثریتی علاقوں میں قومی شاہراہ نمبر 2 پر ضروری اشیا کی سپلائی بحال کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ نمبر 2 امپھال کو ناگالینڈ کے دیماپور سے جوڑتی ہے۔
ناگا اور کوکی برادری کے درمیان مئی میں تازہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر مسلح حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔ اس دوران کئی شہریوں کو اغوا بھی کیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ