جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امیدواروں کے اسمبلی کے گھیراؤ کے درمیان بی جے پی کا احتجاج، وزیر اعلی کے استعفیٰ کا مطالبہ
رانچی، 10 اگست (ہ س)۔ جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امیدواروں کے ذریعہ اسمبلی کے گھیراؤ کے درمیان، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی پیر کو حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان پارٹی کے جھنڈے لے کر وزیر اعلیٰ
JH-BJP-WORKER-PROTEST-OUTSIDE-CM-RESIDENCE-


رانچی، 10 اگست (ہ س)۔ جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امیدواروں کے ذریعہ اسمبلی کے گھیراؤ کے درمیان، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی پیر کو حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان پارٹی کے جھنڈے لے کر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود بی جے پی کارکنان نے بیریکیڈنگکے قریب پہنچ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعیناتی کے ساتھ صورتحال پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف امیدواروں کے احتجاج کے دوران بی جے پی کے اس احتجاج سے دارالحکومت میں سیاسی اور انتظامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande