جموں و کشمیر میں 11 اگست سے بھاری بارش کی پیشین گوئی
جموں، 10 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ 11 اگست کو جموں ڈویژن کے بعض علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش اورکشمیر کے کچھ اضلاع میں تیزبارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے دوران
Weather new


جموں، 10 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ 11 اگست کو جموں ڈویژن کے بعض علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش اورکشمیر کے کچھ اضلاع میں تیزبارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے دوران اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 11 اگست تک جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ 11 اگست کو موسمی سرگرمیاں عروج پر رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں ڈویژن کے چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کشمیر ڈویژن کے بعض اضلاع میں مختصر دورانیے کی انتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ 11 اگست کی رات ایک یا دو مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش سے حساس علاقوں میں اچانک سیلاب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

12 سے 16 اگست کے دوران بیشتر مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، تاہم چند مقامات پر مختصر دورانیے کی تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد 17 سے 19 اگست تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے دوران ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور پانی جمع ہونے کے پیش نظر متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ا

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande