کٹھوعہ میں پولیس نے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات کو تلف کیا
جموں, 09 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ضلع کٹھوعہ میں منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت درج 43 مقدمات میں ضبط کی گئی دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی م
Drugs


جموں, 09 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ضلع کٹھوعہ میں منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت درج 43 مقدمات میں ضبط کی گئی دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تلف کر دیں۔

پولیس کے مطابق تلف کی گئی منشیات میں 2.05 کلو گرام ہیروئن، 7.68 کلو گرام گانجا، 162.649 کلو گرام پوست کا بھوسہ، 2.126 کلو گرام چرس، 482 گرام افیون، ایک ہزار 36 کیپسول اور 909 گولیاں شامل تھیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً دو کروڑ 32 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے اور تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ضلع سانبہ کے رارا علاقے میں قائم مجاز تلفی مرکز میں ان منشیات کو جلانے کے ذریعے ضائع کیا گیا۔ اس کارروائی کی نگرانی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ، موہیتا شرما کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کی۔

پولیس کے مطابق یہ تمام منشیات این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج 43 مقدمات میں ضبط کی گئی تھیں اور قانونی کارروائی مکمل ہونے تک مختلف تھانوں کے مال خانوں میں محفوظ رکھی گئی تھیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما نے کہا کہ کٹھوعہ پولیس منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گی اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ ضبط شدہ منشیات کو قانون کے مطابق بروقت تلف کرنے کے عمل کو بھی یقینی بنائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande