وزارت داخلہ نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے
جموں, 09 جولائی (ہ س) مرکزی وزارتِ داخلہ نے جمعرات کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے دو آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے، جبکہ تین آئی اے ایس افسران کو فوری اثر سے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں
Transfer


جموں, 09 جولائی (ہ س) مرکزی وزارتِ داخلہ نے جمعرات کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے دو آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے، جبکہ تین آئی اے ایس افسران کو فوری اثر سے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح چار آئی پی ایس افسران کا تبادلہ جموں و کشمیر سے دیگر مقامات پر کیا گیا ہے، جبکہ آٹھ آئی پی ایس افسران کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

جاری حکم نامے کے مطابق شاہد اقبال چودھری کا تبادلہ اروناچل پردیش، جبکہ سواتی شیمار کا تبادلہ دہلی کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سوگت بسواس (اروناچل پردیش)، ممتا یادو (دہلی) اور ایشیتا راٹھی (پڈوچیری) کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

آئی پی ایس افسران میں راجیش کمار شرما، تنوشری، دیپیکا اور گورو سیکروار کا تبادلہ بالترتیب چندی گڑھ، دہلی، پڈوچیری اور گوا کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وشنو کمار، عرشی عادل، ٹیکم سنگھ ورما، کے ایم پریانکا، راجیو کمار امباستا، دیپک یادو، آنند کمار مشرا اور ستیش کمار کو فوری اثر سے جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande