
فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور اور روہن ٹھاکر ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ایک شاندارریسیپشن کا انعقاد کیا گیا۔ 6 جولائی کو خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ریسیپشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
جھانوی کپور نے ریسیپشن میں اپنے روایتی لباس میں زیادہ چرچہ میں رہیں۔ انہوں نے سنہری سلک ساڑھی میں شاہی لک اپنایا،جس کی سوشل میڈیا پرخوب تعریف ہورہی ہے۔ رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا نے بھی نسلی لباس میں نظرآئیں اور پاپرازی کے سامنے جم کر تصویریں کھنچوائیں۔ شنایا کپور، بوبی دیول ، راکل پریت سنگھ ، انیل کپور، اور جیکی شراف سمیت کئی فلمی ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
تجربہ کار اداکارہ ریکھا نے بھی اپنے لازوال انداز سے محفل کو لوٹ لیا۔ سفید اور سبز کانجیورم ساڑھی میں اس کا روایتی انداز توجہ کا مرکز تھا۔ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے بھی تقریب میں شرکت کی جب کہ ارجن کپور سرخ رنگ کی شیروانی میں اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں شامل ہوتے نظر آئے۔ اس کے علاوہ ورون دھون، آدتیہ رائے کپور اور بھومی پیڈنیکر سمیت کئی ستاروں نے اپنی موجودگی سے ایونٹ کی رونق میں اضافہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan