ہم نے کبھی ہار نہیں مانی، یہی ارجنٹینا کی پہچان ہے: کوچ لیونل اسکالونی
اٹلانٹا، 8 جولائی (ہ س)۔مصر کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں 2-3 کی شاندار جیت کے بعد ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے اپنی ٹیم کے جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کوارٹر فائنل تک پہنچنے کی جیت ہی نہیں بلکہ ارجنٹینا کے
Sports-Football-FIFA-WC-Scaloni-Argentina-Egypt


اٹلانٹا، 8 جولائی (ہ س)۔مصر کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں 2-3 کی شاندار جیت کے بعد ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے اپنی ٹیم کے جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کوارٹر فائنل تک پہنچنے کی جیت ہی نہیں بلکہ ارجنٹینا کے لڑنے کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔

اسکالونی نے میچ کے بعد کہا، ”ہم نے اپنے حامیوں کو بہت پریشان کیا، حالانکہ ہم نے برا میچ نہیں کھیلا۔ میں ایسے ہی لمحات کے لیے کوچ ہوں۔ آج جو کچھ ہم نے دیکھا ،اس کی اہمیت صرف اگلے راؤنڈ تک پہنچنے سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکور لائن سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ ٹیم نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا، ”مصر ایک بہترین ٹیم ہے اور اس نے اپنے مواقع سے فائدہ اٹھایا لیکن ہم نے تین یا چار بہت اچھے مواقع بھی بنائے۔ اگر ہم ان میں سے ایک یا دو گول کر لیتے تو آج کوئی اس پر بات نہیں کرتا۔ ہمیں آخر تک لڑنا پڑا۔ “یہاں تک کہ جب ارجنٹائن دو گول سے پیچھے تھا، اسکالونی کو یقین تھا کہ ان کی ٹیم واپسی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میچ پر کنٹرول کھو دیتی ہے، تو تشویش ہوتی ہے لیکن آج ایسا نہیں تھا۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ میچ ہمارے حق میں جائے گا کیونکہ ہم مسلسل مواقع پیدا کر رہے تھے۔ ہمارا مسئلہ کمزوری نہیں بلکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہ ہونا تھا۔کپتان لیونل میسی میچ میں پنالٹی مس کر گئے تاہم بعد میں ٹیم کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

اسکالونی نے میسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”میسی ہر کھلاڑی کے لیے انسپائریشن ہیں، انہوں نے پنالٹی مس کی لیکن اس کے بعد بھی وہ گیند مانگنے سے باز نہیں آئے اور ٹیم کے لیے کھیلتے رہے، یہ عظیم کھلاڑیوں کی پہچان ہے۔“

انہوں نے کہا کہ یہ میچ انہیں قطر ورلڈ کپ فائنل کی یاد تو نہیں دلاتا لیکن جذباتی طور پر یہ ایک ایسا ہی تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میسی ایسے ہی لمحات کے لیے جیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جب تک وہ کھیل رہے ہیں ان سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔ اسکالونی نے جیت کا کریڈٹ لینے سے بھی انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بے جا ہوگا کہ ہم نے اپنی حکمت عملی کی وجہ سے جیت حاصل کی۔ ہمارے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم ان کا صحیح استعمال کرتے ہیں۔ اس میں کوئی جادو نہیں ہے۔ کھلاڑی فرق پیدا کرتے ہیں اور یہ پوری ٹیم پر لاگو ہوتا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی ارجنٹینانے ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی جہاں اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande