صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا، چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی
نئی دہلی، 08 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج سونا 1,360 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,250 روپے فی 10 گرام سستاہوا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قی
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 08 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج سونا 1,360 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,250 روپے فی 10 گرام سستاہوا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1750 روپے فی 10 گرام کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ چاندی کی بات کریں، تو اس چمکدار دھات کی قیمت میں آج 100 روپے فی کلو گرام کی علامتی کمی درج کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,45,250 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,46,170 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,33,140 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,33,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,44,800 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,45,400 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,33,290 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,45,250 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,140 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,45,300 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,33,190 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,46,170 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,45,250 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,140 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,45,300 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,33,190 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,45,400 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,290 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,45,300 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,33,190 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,45,400 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,290 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور کے ریاستی دارالحکومتوں میں، 24 کیرٹ سونا 145,250 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 133,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande