ٹوئیٹ اور دہلی پولیس کے اشتراک سے دس روزہ سیلف ڈیفنس پروگرام منعقد
نئی دہلی،06جولائی(ہ س)۔ دی ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ نے دہلی پولیس کے اسپیشل پولیس یونٹ فار ویمن اینڈ چلڈرن کے اشتراک سے ٹی ویٹ فیسیلیٹیشن سینٹر، ابوالفضل انکلیو میں 10 روزہ سیلف ڈیفنس پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔اس تربیتی پروگرام کی قیاد
ٹوئیٹ اور دہلی پولیس کے اشتراک سے دس روزہ سیلف ڈیفنس پروگرام منعقد


نئی دہلی،06جولائی(ہ س)۔ دی ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ نے دہلی پولیس کے اسپیشل پولیس یونٹ فار ویمن اینڈ چلڈرن کے اشتراک سے ٹی ویٹ فیسیلیٹیشن سینٹر، ابوالفضل انکلیو میں 10 روزہ سیلف ڈیفنس پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔اس تربیتی پروگرام کی قیادت ایس پی یو ڈبلیو سی کی ٹرینر پریتی اور کاجول نے کی۔ تربیت کے دوران خواتین اور طالبات کو عملی سیلف ڈیفنس کی تکنیکوں، ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل، حالات کا درست اندازہ لگانےاور ذاتی تحفظ سے متعلق مو¿ثر طریقوں کی عملی مشق کرائی گئی۔

پروگرام میں علاقے کی 35 خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی اور ذاتی سلامتی، خود اعتمادی اور مشکل حالات کا حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تربیت حاصل کی۔ شرکاءنے اس پروگرام کو نہایت مفید، عملی اور اعتماد میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا۔ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ کی چیئر پرسن رحمت النساء نے اس موقع پر دہلی پولیس کے اسپیشل پولیس یونٹ فار ویمن اینڈ چلڈرن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے اس نوعیت کے پروگرام معاشرے میں بیداری پیدا کرنے اور خواتین کو خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande