
نئی دہلی،06جولائی(ہ س)۔ آل انڈیا علماءبورڈ کے قومی صدر مولانا نوشاد احمد صدیقی اور قومی جنرل سکریٹری علامہ بونئی حسنی نے بورڈ کے سربراہ قاضی مفتی محمد طاہر حسین کی رضامندی سے شمیم احمد خان کو بورڈ کی ریاست دہلی کا صدر مقرر کیا۔
ملکا گنج کے علاقے میں زم زم فاو¿نڈیشن کے صدرشمیم احمد خان کاآل انڈیاعلماءبورڈ کا صدر بنائے جانے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف قاضی مفتی محمد طاہر حسین، رمضان کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد احسان قریشی، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحیم، نائب صدر محمد اظہر، جنرل سیکریٹری حاجی محمد انور، سیکریٹری سرفراز احمد، خزانچی ظہیر عالم، ملکا گنج مدینہ مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر حاجی کمال الدین، مولانا محمد عمران فتح مسجد کے امام مولانا مسعود عالم، آل انڈیا علماءبورڈ غازی آباد کے صدر مفتی اسلم ، جنرل سکریٹری مفتی محمدعثمان سمیت محمد کامل ، محمدسلیم، محمد فرمان، محمد انورایڈوکیٹ، امت آنند وغیرہ نمایاں طور پر موجود تھے۔
اس موقع پر شمیم احمد خان نے کہا کہ دہلی میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو چکا ہے اور دہلی کے تمام علاقوں میں بی ایل او گھر گھر جا کر لوگوں کو ایس آئی آر فارم دے رہے ہیں۔ ہم سب کو بی ایل او کا احترام کرنا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور ایس آئی آر 2026 کو کامیاب بنانا ہے۔ مضبوط جمہوریت کے لیے ہم سب کی شرکت ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais