
اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج کو ریلیز کے صرف دو دن بعد زی 5 انڈیا سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 3 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی یہ فلم 1990 کی دہائی کے ہنگامہ خیز پنجاب میں انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھلرا کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ یہ فلم پہلے بھی تنازعات کا شکار رہی ہے۔ 2022 میں سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے 127 کٹس اور اسکے نام میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا۔
اس فلم کو پہلے بین الاقوامی سطح پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن ٹورنٹو پریمیئر اور بمبئی ہائی کورٹ میں قانونی عمل کے بعد، فلم سازوں نے اسے براہ راست او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ فلم کا نام تبدیل کر دیا گیا جبکہ کہانی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے باوجود زی 5 انڈیا نے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے فلم کو اپنے ہندوستانی پلیٹ فارم سے ہٹا لیا۔
تاہم، 'ستلج' اب بھی ہندوستان سے باہر کئی ممالک میں نشر ہو رہی ہے۔ فلم کے ہدایت کار ہنی تریہن نے کہا کہ وہ اس فیصلے کی وجہ کے بارے میں واضح نہیں ہیں۔ ساتھ ہی زی 5 نے کہا ہے کہ فلم کو ہندوستانی ناظرین کے لیے دوبارہ دستیاب کرانے کے لیے تمام ممکنہ متبادل پر کام کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد