خدمتگار کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد طاہر چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر
نئی دہلی،06جولائی(ہ س)خدمتگار کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد طاہر کوچاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کے سیکریٹری محمد یاسین نے اس تقرری کے لئے دلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر دیویندر یادو، اے آئی سی سی انچارج قاض
خدمتگار کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد طاہر چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر


نئی دہلی،06جولائی(ہ س)خدمتگار کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد طاہر کوچاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کے سیکریٹری محمد یاسین نے اس تقرری کے لئے دلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر دیویندر یادو، اے آئی سی سی انچارج قاضی نظام الدین اور چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر محمدعثمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد طاہر کی تقرری سے نوجوانوں اور اقلیتی طبقہ میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے مشکل دور میں بھی محمد طاہر نے اپنے مرحوم والد محترم کانگریس پارٹی کے بہت ہی مشہور و معروف لیڈر رہے مرحوم محمد تقی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لگاتار پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور اقلیتی طبقہ کے لوگوں کے بیچ کام کیا ہے۔ اسی وجہ سے پارٹی اعلیٰ کمان نے انہیں یہ اہم ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکی تقرری سے فصیل بندشہر کے لوگوں کو درپیش مسائل کو مظبوطی سے اٹھانے کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔

خدمتگار کمیٹی کے دیگر اراکین سید ظفر علی، عبدالرحمن، محمد ناصر، محمد عارف، محمد علی، محمد وسیم، محمد رضوان، محمد نصار، محمد اقبال، محمد فاضل، محمد فرقان، محمد اختر وغیرہ نے بھی اس تقرری کے لئے کانگریس اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کیا اور محمد طاہر کو مبارکباد پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande