
سرینگر، 4 جولائی،( ہ س)۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سرینگر-سونمرگ سڑک پر گنڈ کے مقام پر ہفتہ کو سبزیوں سے لدی ایک مال گاڑی الٹنے سے ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر JK03N-2837 تھا، سری نگر سے سونمرگ جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے وہ سڑک کے کنارے الٹ گئی جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی میں لدی سبزیاں سڑک پر بکھر گئیں۔ زخمی ڈرائیور کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) گنڈ، رئیس احمد، پولیس ٹیم کے ساتھ ریسکیو اور ٹریفک انتظام کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir