چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار دو روزہ دورے پر ایم پی پہنچے
اندور، 04 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر اندور پہنچے ہیں۔ یہاں دیوی اہلیابائی ہولکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی ہفتہ کو دوپ
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا اندور ایئرپورٹ پر استقبال کرتے افسران


چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا اندور ایئرپورٹ پر استقبال کرتے افسران


چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا اندور ایئرپورٹ پر استقبال کرتے افسران


اندور، 04 جولائی (ہ س)۔

ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر اندور پہنچے ہیں۔ یہاں دیوی اہلیابائی ہولکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی ہفتہ کو دوپہر میں اندور آمد ہوئی۔ ایئرپورٹ پر ایم پی کے چیف الیکٹورل آفیسر سنجیو کمار جھا، جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر آر پی ایس جادون، اندور ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سودام کھاڑے، پولیس کمشنر سنتوش سنگھ، اندور کلکٹر شیوم ورما، میونسپل کارپوریشن کمشنر کستج سنگھل سمیت دیگر افسران نے گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کمار نے ایئرپورٹ پر نصب ماں دیوی اہلیابائی کی گادی کے سامنے نمن کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande