تشخیصی سال 27-2026 کے لیے اب تک 5.5 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ تشخیصی سال 27-2026 کے لیے اب تک 5.5 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کیے جا چکے ہیں۔ اگر آپ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ، تو31 دسمبر تک جرمانہ
More-than-55-crore-ITRs-filed-so-far


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ تشخیصی سال 27-2026 کے لیے اب تک 5.5 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کیے جا چکے ہیں۔ اگر آپ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ، تو31 دسمبر تک جرمانہ بھر کر ’بلیٹڈ ریٹرن ‘فائل کر سکتے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ صرف 30 جولائی کو 42 لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کیے گئے ۔ محکمہ نے کہا کہ جرمانے سے بچنے کے لیے

http://incometax.gov.in پر ابھی آرام سے اپنا ریٹرن فائل کریں۔

غور طلب ہے کہ انفرادی ٹیکس دہندگان، تنخواہ دار افراد اور ایچ یو ایف کے لیے آخری تاریخ 31 جولائی ہے جنہیں ٹیکس آڈٹ بھی بھرنے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ آئی ٹی آر1- (سہج ) یا آئی ٹی آر 2- فارم بھرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande