کرناٹک کے سابق وزیر ونے کلکرنی کو ہائی کورٹ نے ضمانت دی، عمر قید کی سزا پر روک
بنگلورو، 31 جولائی (ہ س)۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ونے کلکرنی کو بی جے پی لیڈر یوگیش گوڑا کے قتل کے معاملے میں ضمانت دے دی۔ عدالت نے انہیں سنائی گئی عمر قید کی سزا پر روک لگا دی اور خصوصی عوامی نمائندہ عدالت کی سزا کے
KR-HC-grants-bail-to-Vinay-Kulkarni-sentence-staye


بنگلورو، 31 جولائی (ہ س)۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ونے کلکرنی کو بی جے پی لیڈر یوگیش گوڑا کے قتل کے معاملے میں ضمانت دے دی۔ عدالت نے انہیں سنائی گئی عمر قید کی سزا پر روک لگا دی اور خصوصی عوامی نمائندہ عدالت کی سزا کے اثر پر عبوری روک بھی لگا دی۔

ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نواز اور جسٹس جی بسواراج کی ڈویژن بنچ نے یہ حکم دیا۔ ونے کلکرنی کے ساتھ اس معاملے میں 10 دیگر مجرموں کے ساتھ ضمانت مل گئی۔

ہائی کورٹ نے ونے کلکرنی کو ضمانت کی شرائط کے تحت 5 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور ضمانت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کی اجازت کے بغیر انہیں ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر یوگیش گوڑا کا 15 جون 2016 کو دھارواڑ میں قتل کر دیا گیا تھا، بعد میں اس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپ دی گئی تھی۔ تحقیقات کے بعد، 17 اپریل، 2026 کو بنگلورو کی خصوصی عوامی نمائندہ عدالت نے ونے کلکرنی کو قتل اور مجرمانہ سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سات سال قید، شواہد کو تباہ کرنے پر 30ہزار روپے جرمانے اور متاثرہ خاندان کو 16 لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی حکم دیا تھا۔

اب ہائی کورٹ نے سزا پر عبوری روک لگا کر ونے کلکرنی کو ضمانت دے دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande