
بارہمولہ کے بونیار میں بی ایس ایف اے ایس آئی کی لاش ملی، تحقیقات شروع
سرینگر، 31 جولائی (ہ س)۔ بی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمعہ کو بارہمولہ ضلع کے بونیار علاقے میں اپنی پوسٹنگ کے مقام پر گولی سے زخمی حالت میں مردہ پایا گیا۔متوفی کی شناخت اے ایس آئی شیو دت، ولد شمرو سنگھ، راؤ شورن، مظفر نگر، اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے اس کی عمر تقریباً 56 سال تھی۔حکام نے بتایا کہ سنگھ 175 بٹالین بی ایس ایف کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے اور ای کمپنی، بونیار میں تعینات تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اے ایس آئی کو گولی کے نشان کے ساتھ مردہ پایا گیا۔ شبہ ہے کہ اس کی موت اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارنے کے بعد ہوئی۔ تھانہ بونیار سے پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir