
نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے غلط برانڈنگ اور گمراہ کن دعووں کے الزام میں خود کو’انرجی ڈرنکس‘ کہنے والے مشروبات کے کئی برانڈز کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ایف ایس ایس اے آئی کے مطابق، ایسے دعوے ان مصنوعات کی برانڈنگ اور پروموشن میں کیے گئے، جو کہ فوڈ سیفٹی اور لیبلنگ کے قوانین کے مطابق نہیں پائے گئے۔ ان میں ریڈ بل انرجی ڈرنک، اسٹنگ انرجی ڈرنک، مونسٹر انرجی، کیمپا گولڈ بوسٹ، ایڈرینالین رش، ہیل انرجی شامل ہیں۔ ریگولیٹر نے متعلقہ کمپنیوں سے جواب طلب کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ گمراہ کن دعووں اور غلط برانڈنگ کو فوری طور پر درست کریں۔ ریگولیٹر نے ان کمپنیوں کی مارکیٹنگ، لیبلنگ اور پروموشنز پر سخت اعتراض کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر تسلیم شدہ شرائط: ہندوستان میں 'انرجی ڈرنک' نامی کوئی سرکاری فوڈ کیٹیگری نہیں ہے۔ گمراہ کن دعوے فوڈ سیفٹی ایکٹ 2006 خوراک یا مشروبات کو علاج یا فعال دعوے کرنے سے منع کرتا ہے جیسے کہ ’دماغ اور جسم کو توانائی بخشنا،‘’توجہ بڑھانا،‘ ’توانائی کی سطح کو بڑھانا،‘ یا’عمومی کمزوری کو دور کرنا۔‘
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan