
مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے پہلی بار اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ساتھ شادی کی خبروں کی کھلے عام تصدیق کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ویب سیریز ”پریتم اینڈ پیڈرو“ کی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، نہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 5 جولائی کو گوری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ عامر نے کہا کہ شادی انتہائی سادگی اور نجیماحول میں ان کے گھر پر دونوں خاندانوں کی موجودگی میں ہوگی۔ اس دوران انہوں نے پاپارازی اور مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعا کرنے کے لئے بھی کہا۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ شادی ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کورٹ میرج کے طور پر ہوگی۔ تقریب میں صرف خاندان کے افراد، اداکار کے بچے اور چند قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔ تقریب صبح یا دوپہر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ شادی کے بعد کوئی شاندار استقبالیہ نہیں ہوگا اور پوری تقریب نجی ہوگی۔
قابل غور ہے کہ عامر خان نے پہلی بار گوری اسپریٹ کو اپنی 60 ویں سالگرہ پر عوامی طور پر اپنے پارٹنر کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ سال سے رشتہ ہے۔ عامر کی یہ تیسری شادی ہوگی اور ان کے مداح اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد