آندھرا پردیش میں شادی کی تقریب میں خوفناک حادثہ،4 ہلاک، 8 زخمی
حیدرآباد ،3 جولائی (ہ س)۔ آندھراپردیش کے مارکاپورم ضلع میں کمبھم کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں تیز رفتارٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک افراد کوٹکرماردی،جس کے نتیجے میں ایک دوسالہ معصوم بچی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ دیگرزخمی ہوگئے۔ پولیس ک
آندھرا پردیش میں شادی کی تقریب میں خوفناک حادثہ،4 ہلاک، 8 زخمی


حیدرآباد ،3 جولائی (ہ س)۔

آندھراپردیش کے مارکاپورم ضلع میں کمبھم کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں تیز رفتارٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک افراد کوٹکرماردی،جس کے نتیجے میں ایک دوسالہ معصوم بچی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ دیگرزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ امراوتی–اننت پورنیشنل ہائی وے پراس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب میں شریک افراد سڑک کے قریب موجود تھے۔اسی دوران ایک بے قابو اورتیزرفتارٹرک نے انہیں اپنی زد میں لےلیا،جس سے موقع پر ہی افراتفری مچ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ الکنندا، 20 سالہ انکالو،ناگیش اوردوسالہ چناری کے طورپرکی گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طورپرقریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا،جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں دلہن کی والدہ ویرکابھی شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعض دیگرزخمیوں کی حالت بھی نازک ہے اورانہیں خصوصی طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرتے ہوئے زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابتدائی طورپرحادثے کی وجہ ٹرک کی تیزرفتاری اورڈرائیورکاگاڑی پرقابوکھودینابتائی جارہی ہے، تاہم مکمل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande