ایشین گیمز 2026 کے لیے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت سنگھ کے ہاتھوں میں کمان
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے بدھ کو جاپان کے آئچی۔ناگویا میں19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے لیے 20 رکنی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی اسٹار ڈیفنڈر اور ڈریگ فلک ماہر ہرمن پریت
ایشین گیمز 2026 کے لیے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت سنگھ کے ہاتھوں میںکمان


نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔

ہاکی انڈیا نے بدھ کو جاپان کے آئچی۔ناگویا میں19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے لیے 20 رکنی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی اسٹار ڈیفنڈر اور ڈریگ فلک ماہر ہرمن پریت سنگھ کریں گے، جبکہ تجربہ کار کھلاڑی مڈ فیلڈر من پریت سنگھ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

ہندوستان ایشین گیمز کے دفاعی چمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں اترے گا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں، ہندوستانی ٹیم نے 2023 ہانگژو ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کیا تھا ۔ اس بار ٹیم کا ہدف ٹائٹل کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس 2028 اولمپکس کا سیدھا کوٹہ حاصل کرنا ہوگا۔

گول کیپنگ کے فرائض موہت ایچ ایس اور سورج کرکیرا سنبھالیں گے۔ دفاع میں جرمن پریت سنگھ، ہرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، جوگراج سنگھ، سنجے، سمیت، اور یشدیپ سیوچ شامل ہیں۔

راجندر سنگھ، راج کمار پال، ہاردک سنگھ، منپریت سنگھ، نیل کانت شرما، اور وویک ساگر پرساد مڈ فیلڈ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔وہیں اٹیک کی ذمہ داری دلپریت سنگھ، شیلانند لاکڑا، سکھجیت سنگھ، مندیپ سنگھ، اور ابھیشیک سنبھالیں گے۔

ہندوستانی ٹیم کو میزبان جاپان، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور انڈونیشیا کے ساتھ پول اے میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 20 ستمبر کو انڈونیشیا کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد ٹیم کا مقابلہ 22 ستمبر کو سری لنکا، 24 ستمبر کو جنوبی کوریا، 26 ستمبر کو جاپان اور 28 ستمبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔

ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی تجربہ کار ٹیم ہے اور تمام کھلاڑیوں کا مقصد ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا اور لاس اینجلس 2028 کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ انہیں ٹیم کے ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سب سے بڑی طاقت نوجوانوں اور تجربہ کا اچھا توازن ہے۔ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور بغیر کسی دباو¿ کے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ہندوستانی ٹیم

گول کیپر: موہت ایچ ایس، سورج کرکیرا

ڈیفنڈرز: جرمن پریت سنگھ، ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، امیت روہیداس، جوگراج سنگھ، سنجے، سمیت، یشدیپ سیوچ۔

مڈ فیلڈرز: راجندر سنگھ، راج کمار پال، ہاردک سنگھ، منپریت سنگھ، نیل کانت شرما، وویک ساگر پرساد۔

فارورڈز: دلپریت سنگھ، شیلانند لاکڑا، سکھجیت سنگھ، مندیپ سنگھ، ابھیشیک۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande