
نوئیڈا، 28 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر، نوئیڈا میں گھر بیٹھے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے ویڈیوز کو لائک کر کے بھاری رقم کمانے کا جھانسہ دے کر سائبر مجرموں نے ایک شخص کو اپنے جال میں پھنسایا اور اس سے 5 لاکھ 17 ہزار روپے ٹھگ لئے۔
پولیس کے ڈپٹی کمشنر (سائبر کرائم) شیویا گوئل نے بتایا کہ گزشتہ رات شیکھر شریواستو نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم سائبر مجرموں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ گھر بیٹھے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کو لائک کر کے اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔
متاثرہ شخص کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ویڈیوز لائک کرنے پر اسے کچھ رقم بھی دی گئی۔ اسکے بعد زیادہ رقم کمانے کا لالچ دے کر اس سے اس کے بینک کھاتے سے 5 لاکھ 17 ہزار روپے منتقل کروا لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد