
سرینگر،28جولائی (ہ س)۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں واچی مین روڈ پر ایک بنکر گاڑی الٹنے سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ایک اہلکارنے بتایا کہ شوپیاں میں واچی کے مقام پر سی آرپی ایف کی 178 بٹالین کی ایک بنکر گاڑی کنٹرول کھو کرالٹ گئی، جس سے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بچا لیا گیا اور انہیں علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ، زینا پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir