
جموں, 28 جولائی (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں منگل کو پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں 17 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گیا اور تقریباً 150 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔پولیس کے مطابق حادثہ چمالو مڑھ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر چسانہ سے سانگلی کوٹ کی جانب جا رہا تھا۔ حادثے میں ٹریکٹر چلا رہا محمد اشرف سکنہ چسانہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر چسانہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر