
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ کانگریس صدر نے آندھرا پردیش، ناگالینڈ، منی پور اور پڈوچیری میں وچار وبھاگ کے سربراہوں کا تقرر کیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ تقرریاں فوری طور پر لاگو ہوں گی۔
اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ آندھرا پردیش میں تھوڈیتی سندیپ ایشور، ناگالینڈ میں ایکس چوپیکا سومی، منی پور میں اوئنام رومن سنگھ اور پڈوچیری میں ڈی پردیش ارودایراج کو وچار وبھاگ کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد