عہدہ سنبھالتے ہی متحرک ہوئے نئے مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی، وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پہلی جائزہ میٹنگ
نئی دہلی، 26 جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد پرہلاد جوشی نے وزارتِ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ پہلی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی، جس میں وزارت کی اہم اسکیموں،
عہدہ سنبھالتے ہی متحرک ہوئے نئے مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی، وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پہلی جائزہ میٹنگ


نئی دہلی، 26 جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد پرہلاد جوشی نے وزارتِ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ پہلی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی، جس میں وزارت کی اہم اسکیموں، زیر التوا معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے طلبہ کے احتجاج اور تحریک کے بعد سابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے پرہلاد جوشی کو ملک کا نیا مرکزی وزیر تعلیم مقرر کیا۔

پرہلاد جوشی اس سے قبل بھی مرکزی حکومت میں کئی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ انہوں نے 30 مئی 2019 کو پہلی مرتبہ کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد انہیں پارلیمانی امور، کوئلہ اور کان کنی کی وزارتوں کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ وہ جون 2024 تک ان وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالتے رہے۔

2024 کے عام انتخابات کے بعد انہیں صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم اور نئی و قابلِ تجدید توانائی کی وزارتوں کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

اب وزارتِ تعلیم کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرکے انہوں نے یہ اشارہ دیا ہے کہ حکومت تعلیم سے متعلق اہم منصوبوں، اصلاحات اور پالیسیوں پر تیزی سے عمل درآمد کو اپنی ترجیح بنائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande