
گوہاٹی، 26 جولائی (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے اتوار کو سوشل میڈیا پر معلومات دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہفتہ کو لوک سیوا بھون میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ سر کرنے والی آسام کی پہلی خاتون سری روپامنی گڑ سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی تاریخی کامیابی سے شری روپامنی گڑ نے پورے آسام کاسر بلند کیا ہے اور ریاست کی خواتین کی طاقت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے اسے اس کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد دی۔
ڈاکٹر سرما نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سری روپا منی مستقبل میں بھی ملک اور آسام کی شان میں اضافہ کرتی رہیں گی۔ انہوں نے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی