
پریاگ راج، 23 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے شیوکٹی تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح گاڑی کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والی اس کی بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شہر کے ڈپٹی کمشنر منیش کمار شانڈیلیا نے بتایا کہ پریاگ راج کے کرنل گنج تھانہ علاقہ کے سعدیہ آباد محلہ کے رہنے والے ابھیجیت کی بیوی نیتو سنگھ (30) کی سڑک حادثے میںموت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والی اس کی بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بدھ کی دیررات اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہی تھی۔ شیوکٹی تھانہ علاقہ میں ایک فور وہیلر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں نیتو سنگھ کی موت ہو گئی، اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس ٹیم نے کال پر جواب دیتے ہوئے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی