
بلیا، 23 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے بلیا ضلع کے بانسڈیہہ روڈ تھانے کے تحت جمعرات کی صبح کھیتوں میں گئےباپ بیٹے کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ دیہاتیوں نے بجلی محکمہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور کارروائی کی۔
اطلاعات کے مطابق سہپوروا گاو¿ں کے رہنے والے جناردن یادو (58) آج صبح اپنے اکلوتے بیٹے راجیش یادو (24) کے ساتھ کھیتوں میں گئے تھے،جہاں 11000 وولٹ کی ہائی ٹینشن تار ٹوٹی پڑی تھی،اس کی زد میں آکر راجیش یادو کو کرنٹ لگ گیا۔ اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ جناردن یادو کو بھی کرنٹ لگ گیا اور دونوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی راجیش نے پولیس ایس آئی کا امتحان پاس کیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے گاو¿ں میں غم و غصہ پھیل گیا اور سڑک کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے کے نمائندے وشرام سنگھ فوراً موقع پر پہنچے اور انتظامی افسران کو بلایا۔ تحصیلدار بانسڈیہہ نتن سنگھ اور اسٹیشن ہیڈ بانسڈیہہ روڈ موقع پر پہنچ گئے۔ ایم ایل اے کے نمائندے نے کہا کہ محکمہ بجلی کا جو بھی افسر یا ملازم قصوروار پایا گیا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے بعد ایم ایل اے کیتکی سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ محکمہ بجلی کے وزیر اے کے شرما اور محکمہ کے دیگر عہدیداروں کو بھی اس بارے میں جانکاری دی گئی۔
بانسڈیہہ روڈ پولیس اسٹیشن انچارج اجے پال نے بتایا کہ متوفی کی بیٹی سیما یادو کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی