ملٹن شمبا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے
ہرارے، 23 جولائی (ہ س)۔ زمبابوے کے بلے باز ملٹن شمبا دائیں ہیمسٹرنگ کی انجری کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انوسینٹ کائیا کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سیریز کے پہلے میچ س
شمبا


ہرارے، 23 جولائی (ہ س)۔ زمبابوے کے بلے باز ملٹن شمبا دائیں ہیمسٹرنگ کی انجری کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انوسینٹ کائیا کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہرارے میں ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔

شمبا کا منگل کو اسکین ہوا جس میں ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی۔ 25 سالہ بلے باز اس کے بعد پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔ ان کے متبادل، انوسینٹ کائیا نے بھی ٹیم میں طویل انتظار کے بعد واپسی کی۔ انہوں نے آخری بار جولائی 2024 میں ہرارے میں ہندوستان کے خلاف اتفاق سے ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلا تھا۔

شمبا نے بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں تمام میچ کھیلے۔ یہ 2022 کے بعد ٹی 20 بین الاقوامی ٹیم میں ان کی واپسیتھی۔

بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande